Live Updates

ٹکٹ نہ ملنےپرپی ٹی آئی کارکنان سےدلی ہمدردی ہے،شہبازشریف

عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کرنیا پاکستان دکھا دیا ہے،زرداری سے کوئی ٹکٹ لینےکو تیار نہیں ہے،عوام شیرکے نشان پرمہر لگا کرلوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں۔ صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جون 2018 17:23

ٹکٹ نہ ملنےپرپی ٹی آئی کارکنان سےدلی ہمدردی ہے،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے والے پی ٹی آئی کارکنان سے دلی ہمدردی ہے،عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کرنیا پاکستان دکھا دیا ہے، زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے،عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کرلوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں۔ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے،جبکہ زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔

زرداری کے کارکنوں نے ان سے ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے نیازی اور زرداری کی سیاست کو دفن کردیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کرنیا پاکستان دکھا دیا ہے۔ مجھے تحریک انصاف کے کارکنان سے دلی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو نئے پاکستان کے نام پردھوکہ دیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے۔

ملک کو خوشحال مستقبل کی طرف لے کرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی ہے مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پرووٹ مانگ رہی ہے۔شہبازشریف نے عوام اور کارکنا ن کو پیغام دیا کہ عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کرلوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں۔ واضح رہے ملتان میں پیپلزپارٹی کے رہنماء حمد سعید کاظمی نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی کو شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی۔ جس پر پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے حامد سعید کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اسی طرح تحریک انصاف نے اپنے پارٹی کارکنان کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں سے وفاداریاں بدل کرپی ٹی آئی شامل ہونے والوں کو ٹکٹس سے نواز دیا ہے۔ جس ہر پی ٹی آئی کارکنان میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ بعض پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی جماعت کے امیدواروں کےمقابلے میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات