افغانستان، قندوز میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹس پر دھاوا، 24 پولیس اہلکارجاں بحق

جوابی کارروائی میں 9طالبان ہلاک، سیکورٹی فورسز کے کئی ہتھیار ضبط،طالبان کا 6چیک پوسٹوں پرقبضے کا دعویٰ

ہفتہ جون 17:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) افغان صوبہ قندوز میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر دھاوا بول دیا،حملے میں 24 پولیس اہلکارہلاک ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 9طالبان بھی ہلاک ہوئے۔۔طالبان نے افغان سیکورٹی فورسز کے کئی ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے،،طالبان نے 6چیک پوسٹوں پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نعمت اللہ تیموری نے کہا ہے کہ فغان صوبہ قندوز میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں24 پولیس اہلکارہلاک ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 9طالبان بھی ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان باغیوں کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کے نتیجے میں ضلع کی 6 چیک پوسٹوں پر کنٹرول حا صل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ حملہ باغیوں کے افغان فورسز سے عید کے پہلے 3 دنوں میں سیز فائر کے اعلان سے چند گھنٹے پہلے کیا گیا ۔ باغیوں نے کہا ہے کہ وہ افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ نہیں کریں گے لیکن اگر ضروری سمجھا تو اپنا دفاع کریں گے ۔اس موقع پر طالبان نے کہا کہ یہ تین دنو ں کیلئے سیز فائر صرف افغان فورسز کے ساتھ ہو گا لیکن اگر کسی دوسری فوج یا طاقت نے حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔