پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سینیٹرمحمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

فاروق ستار کی جانب سے دھاندلیوں کا الزام لگانے کا جواب وہ خود دیں گے شہر میں پہلی بار آزادنہ طریقے سے ووٹرزاپناووٹ کاسٹ کرسکیں گے،سعید غنی

ہفتہ جون 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سینیٹرمحمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اورکہاہے مجھے خوشی ہے کہ میں پیپلزپارٹی میں آزادانہ کارکن کی حیثیت سے شامل ہو رہا ہوں اس موقع پرپیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی کا کہنا تھا کہ 2018 کیانتخابات کراچی کے لئے مختلف انتخابی نتائج کے حامل ہونگے ۔

پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں سعید غنی،وقار مہدی اور راشدربانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہاکہ فاروق ستار کی جانب سے دھاندلیوں کا الزام لگانے کا جواب وہ خود دیں گے شہر میں پہلی بار آزادنہ طریقے سے ووٹرزاپناووٹ کاسٹ کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

سعیدغنی نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن ایک سیاسی جماعت کے ایماء پربنائے گئے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ پولنگ اسٹیشن درست مقامات پر قائم کیے جائیں ۔۔پی ایس پی رہنما سینیٹر محمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے پی ایس پی میں تہا اور انکا نظریہ بہی ایم کیو ایم کی طرح ہے اس لئے انہیں چہوڑے کا فیصلہ کیا۔

پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہا کہ موجودہ انتخابات خوف اور ڈر سے پاک ہوں گے امید ہے حکومت صاف اور شفاف انتخابات کرائے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنماں کا کہنا تھا کہ سینیٹر محمد علی بروہی نے پی پی میں شمولیت اختیارکی ہیدیگر افراد بہی پی پی میں شمولیت اختیار کرینگے انکا بہی اعلان کرینگے،گزشتہ دنوں دانش ترابی صاحب بہی پی پی میں شامل ہوئے ہیں انکی شمولیت سے بہی پارٹی کو فائدہ ہوگا،سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں امیدوار زیادہ ہوتے ہیں وہاں مشکلات زیادہ ہوتی ہیں ،دو ہزاراٹھارہ کے انتخاب کراچی کیلئے مختلف ہوں گے، لیاری سے پارٹی چئیرمین خود الیکشن لڑ رہے ہیں اور لیاری کیعوام نے بہت اچہا رسپانس دیا ہے انہوں نے کہاکہ لیاری میں ٹکٹوں پر جن لوگوں کو تحفظات ہیں ان سے بات کریں گے،بلدیہ جنوبی کے اراکین سے ملکر ان کے خدشادور کریں گے خوشی کی بات ہے کہ بلاول بھٹو لیاری سے انتخاب لڑ رہے ۔

انہوں نے کہاکہ عرفان مروت حلقے میں ترقیاتی کام رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔