مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا

قومی وصوبائی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص اوراقلیتوں کی نشست کے لیے 157 سے زائد فارمز جمع کرائے جاچکے

ہفتہ جون 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) الیکشن کمیشن سندھ میں مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص اوراقلیتوں کی نشست کے لیے 157 سے زائد فارمز جمع کرائے جاچکے ہیں ہفتے کو پیپلزپارٹی کی شمیم ممتاز نے خواتین کی مخصوص نشست پر فارم جمع کرایا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ سب ایک طرف ہم ایک طرف ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 25 جولائی زیادہ دور نہیں ہے ،جلد پتہ چل جائے گا کہ کون کس کا حامی ہے اور کون مخالف ہے،مخالفین کالا چشمہ لگا کر دیکھتے ہیں انہیں دن میں بھی رات نظر آتی ہے شہر میں جاری ترقیاتی کام سابقہ ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ییں۔