Live Updates

ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری ،2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر بہت پچھتا یا،میر ظفر اللہ خان جما لی

عمران خان مجھ سے بہت عرصہ جو نیئر ہیں، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا ،بچوں کو شامل ہو نے کی اجازت دی ہے،سا بق وزیر اعظم

ہفتہ 9 جون 2018 17:44

ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری ،2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر بہت پچھتا ..
ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سا بق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جما لی نے کہا ہے کہ ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری 2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر میں بہت پچھتا یا۔ عمران خان مجھ سے بہت عرصہ جو نیئر ہیں میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا ہو ں بچوں کو شامل ہو نے کی اجازت دی ہے نواز شر یف نے بلو چستان کو پٹھانستان بنا دیا ہے اور پٹھا نو ں کے فیصلے بلو چو ں پر رائج کیے میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ جن کے بڑوں نے پاکستان کی مخالفت کی ہم ان کیساتھ ایک لا ئن پر نہیں چل سکتے ہیں میا ں نواز شریف نے مجھ سے اختلاف کیا مگر میںنے خاموشی اختیار کی انھیں2015میں مشورہ دیا تھا کہ اپنی ٹیم تبد یل کر یں ورنہ 2017میں آپ نہیں چل سکیں گے مگر انھو ں نے میری بات نہیں مانی۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر کے پاس نا مزدگی فارم جمع کرانے کے بعد نیشنل پر یس کلب کے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر میر فرید اللہ خان جما لی ،میر خان محمد خان جما لی ، میر اورنگیز یب جما لی ، میر بر ھان خان جما لی ،میر جاوید خان جما لی ، میر عمر خان جما لی سمیت دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک کو ئی الیکشن شفاف نہیں ہواجنرل یحییٰ کے دورمیں مری اور بگٹی کے علا قے میں 66ہزار آبادی جبکہ ووٹ1لاکھ 21ہزار کاسٹ ہو ئے تما م الیکشن میں جعلی ووٹو ں کے اندراج کروا ئے گئے جما لی برادری کی جا نب سے حلقہ این ای261کیلئے میر خان محمد خان جما لی اور پی بی13کیلئے میر عمرخان جما لی نا مزد کیا گیا ہے اور پی بی14کا فیصلہ نہیں کیا ہے برادری سے صلح مشورہ کر کے متفقہ امیدوار نا مزدکرینگے ان کا کہنا تھا کہ جنہو ں نے گزشتہ پا نچ سال میں کا م نہیں کیا ان پر عوام کو اعتراض ہے انھیںبھی سیٹ چھوڑ کر دوسروں کو موقع دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں سے کہا کہ اچھی ٹیم بنا ئیں اور ایماندار لو گو ں کو ساتھ رکھیں جو علا قے کے عوام کی خدمت کر سکیں ایسی ٹیم نہ رکھیں جس کی وجہ سے ہمارے اوپر انگلی اٹھے اور بد نامی ہو ان کا کہناتھا کہ خلا ئی مخلوق کی با تیں شوشہ ہیںمیا ں صاحب بتا ئیں خلا ئی مخلوق کو نسی ہے جس سے وہ تنگ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات