Live Updates

کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 اورصوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل و جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 9 جون 2018 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کے لیے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے تحت کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 اورصوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل و جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ہفتے کو ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے این اے 247 اوراین اے 245 اورمہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے این اے 254 سے نامزدگی فارم جمع کرائے سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 247 جنوبی سے سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے نے وصول کیے پرویز مشرف کے کاغذات دستخط کرانے کے لیے دبئی روانہ کردیے گئے ایم کیو ایم بہادر آباد کے عارف خان ایڈوکیٹ نے این اے 241 سے، ایم کیو ایم بہادر آباد کے اسلم آفریدی نے این اے 249 اور 250 غربی ،ایم کیو ایم بہادر آباد کے امین الحق نے این اے 251 ،ایم کیو ایم بہادرآباد کے عبدالقادر خانزادہ نے این اے 252 ،ایم کیو ایم بہادرآباد کے زاہد منصوری نے این اے 240، پی ایس 106 اور پی ایس 92 ،ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی نے این اے 245 اور 247 سے ، ایم ایم اے کے معراج الہدی صدیقی نے این اے 247 اور 256 ،پی ایس پی کے وسیم آفتاب نے این اے 254 اور 255،ایم کیو ایم بہادرآباد کی رکن کشور زہرا نے این اے 242 اور پی ایس 125 ،ایم کیو ایم بہادر آباد کے روف صدیقی نے این اے 255 این اے 246 سے پی ایس پی کے محمد صادق رند ،پی ایس 113 سے پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان ،پی ایس 112 سے صاحب ڈنو اور زین العابدین ، پی ایس 113 سے آزاد امیدوار سجاد احمد اور ایم ایم اے کے حمید اللہ ،پی ایس 116سے شیر ولی خان اور قریب شاہ ،پی ایس 115 سے جہانگر اعوان، اے این پی کے فضل احد، ایم ایم اے کے عطاء الرحمن اور ایم کیو ایم کے زاہد محمود پی ایس 118 سے تحریک انصاف کے اسد اللہ این اے 251 سے علیم النسا، ایم ایم اے کے محمد لئیق خان، آصف اسلم اور فہد شفیق این اے 250 سے آزاد امیدوار نجمہ خانم این اے 248 سے عبدالمجید، تحریک لبیک پاکستان کے اصغر محمود اور پیپلز پارٹی کے صاحب ڈنو خان ، ایم کیو ایم بہادر آباد کے اقبال محمد علی نے این اے 238 اور 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات