Live Updates

صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے درجن سے زائدامیدواروںنے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

ہفتہ 9 جون 2018 17:45

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے درجن سے زائدامیدواروںنے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،جن میں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالارپارٹی کے نامزدامیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی ،پی ایم ایل ن سینیٹرنوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری بی این پی عوامی کے میرظفراللہ خان زہری جھالاوان عوامی اتحادکے میرشفیق الرحمن مینگل بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارزادہ راحمین محمدحسنی بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرعبدالرسول مینگل عبدالطیف قلندرانی پاکستان تحریک انصاف کے انجنیئرعبداللہ علی نیشنل پارٹی کے محمدانورایڈوکیٹ جے یوآئی نظریاتی کے مولاناشاہ محمدبی این پی عوامی میرضیاء اللہ زہری جبکہ آزادامیدواروں میں سے ڈاکٹرسیف اللہ رودینی محمدرحیم حسن علی ساسولی ،عبداللہ ڈاکٹرمحمدایوب رودینی سردارسخی جان سمالانی احمدنوازعبدالقادرشامل ہیں،کاغذات نامزدگی کی وصولی اورجمع کرانے کاسلسلہ 11جون تک جاری رہے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات