نصیر آباد ،تمبو کی باری شاخ کے علاقے میں پانی کی تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی ،ایک شخص جاں بحق ،دو افراد زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 17:45

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کی باری شاخ کے علاقے میں پانی کے تنازعہ پر جتک قبیلے کے دو گروپوں کے مابین لڑائی چھڑ گئی لاٹھی اور ڈنڈوں کا بھرپور استعمال ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالخالق جتک جاںبحق اور دو افراد عطاء اللہ اور محمد قاسم زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا منجھو شوری پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :