قلات انتظامیہ حرکت میں آگئی ،شہر میں مہنگائی پیدا کرنے اور زخیرہ اندوزں کیخلاف کریک ڈائون

سرکاری نرخوں کی پابندی نہ کرنے اور مہنگائی فروخت کرنے والے چھ تاجروں کو بھاری جرمانہ

ہفتہ 9 جون 2018 17:45

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) قلات انتظامیہ حرکت میں آگئی ،شہر میں مہنگائی پیدا کرنے اور زخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈائوں ،سرکاری نرخوں کی پابندی نہ کرنے اور مہنگائی فروخت کرنے والے چھ تاجروں کو بھاری جرمانہ کیا گیا ،ایک تاجر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور چھاپے کے دوران پکڑے گئے ،تیس کلو سے زائدمضر صحت میٹھائی اور دیگر زائد المیعاد اشیاء کو تلف کر دیا گیا قلات میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر قلات اور چیئرمین ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی عبدالستار مینگل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پرئس کنٹرول کمیٹی کے دیگر ممبران ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سعداللہ مینگل ،میونسپل کمیٹی کے ٹیکس محرر محمد یعقوب لانگو اور پولیس و لیویز کے ساتھ دیگر ممبران نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا اورمہنگائی پیداکرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے چھ تاجروں کو بھاری جرمانہ کیا ،ایک تاجر کو رمضان المبارک میں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑی جبکہ کارروائی کے دوران پکڑے گئے تیس کلو سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت میٹھائی اور دیگر زائد المیعاد اشیاء کو میڈیا کے سامنے تلف کر دیا گیا ،جبکہ متعدد تاجروں تنبیہ بھی گیا گیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار میں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو شہریوں کی زندہ گی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور غیر معیاری مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کی کے ساتھ کسی بھی صور ت رعایت نہیں برتی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے اور منافع خوروں کے خلاف فوری طور پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کو اطلاع دیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہ کر نے والے تاجروں کے خلاف سخت کروائی جاری رہے گی ۔