مانانوا لہ ،ْ 3مسلح افراد سرعام کپڑے کی دکان میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی کپڑے لوٹ لیکر فرار

ہفتہ جون 17:45

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) مانانوالہ 3مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے سرعام کپڑے کی دکان میں گھس کو سیکورٹی گارڈ سے پسٹل چھین کر یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی کپڑے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عید قریب آتے ہیمانانوالہ و گردونواح میں ڈاکو راج۔

(جاری ہے)

لاری اڈا مانانوالہ کے قریب کپڑے کی دکان میں داخل ہو کر تین مسلح ڈاکو نے دکان میں موجود سیکورٹی گارڈ سے اسکا پسٹل چھین لیا اور گن مین و دیگر کویرغمال بنا کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہو گئے ۔۔پولیس نے عامر نذیر ولد نذیر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :