نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی زیرصدارت بجٹ امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس

عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں اولین ہونے چاہئیں،مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ناگزیر ضرورت ہے‘حسن عسکری رضوی

ہفتہ 9 جون 2018 18:28

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی زیرصدارت بجٹ امور کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی زیرصدارت بجٹ امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے اجلاس میں کہا کہ مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں اولین ہونے چاہئیں۔اجلاس میںنگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو آئندہ مالی سال کے بجٹ اور دیگر مالی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان، سیکرٹری خزانہ،حامد یعقوب شیخ،سیکرٹری ٹو سی ایم،امداد اللہ بوسال،سپیشل سیکرٹری فنانس سردار سیف اللہ ڈوگر،زید بن مسعود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔