پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈاکٹرمحمد جنید مرزا کو جنرل ہسپتال کا ڈائریکٹر مانیٹرنگ مقرر کر دیا

ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہسپتال کے بہترین انتظامات اور مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے

ہفتہ 9 جون 2018 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی نے وسیع تجربے کے حامل گریڈ 20کے ڈاکٹر محمد جنید مرزا کو جنرل ہسپتال کا ڈائریکٹر مانیٹرنگ مقرر کر دیا ہے اور انہیں ادارے کی ورکنگ اور انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں سونپی ہیں ، ڈاکٹر جنید مرزا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ،ادارے میں صفائی کا معیار بہتر بنانے ،سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈاکٹر محمد جنید مرزا نے کہا کہ جنرل ہسپتال کے امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے وہ اپنی تمام کاوشیں برؤئے کار لائیں گے اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفسیرآغا شبیر علی کی ہدایات کے مطابق ہسپتال کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے ۔انہوں نے ڈاکٹروں طبی عملے سے بھی تعاون کرنے اور حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :