پشاور، محکمہ انسداددہشت گردی کی کارروائی، سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈہ پور پر خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار گرفتار

ہفتہ 9 جون 2018 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈہ پور پر خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران سابق صوبائی وزیرقانون پر سال دوہزار تیرہ میں خودکش حملے میں ملوث مبینہ سہولت کار معزاللہ کو گرفتار کیا گیا ،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،حملے میں سابق وزیراسراراللہ گنڈہ پورسمیت دیگرافراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :