چیچہ وطنی، مسلح ڈاکوئوں نے دو افراد کو روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی ،دوموبائل فونز چھین لئے

ہفتہ 9 جون 2018 18:28

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) دو مسلح ڈاکوئوں نے دو افراد کو روک کر اسلحہ کے زور پر ان سے 3500 روپے کی نقدی اور دوموبائل فونز چھین لئے اور اوزار بندھوں سے ان کے ہاتھ پائوں باندھ کر فصل مکئی میں پھینک گئے۔

(جاری ہے)

بابو ٹائون چیچہ وطنی کے رہائشی محمد رضوان اور روئف صدیق ٹائون کے قریب بائی پاس کی طرف آ رہے تھے کہ انہیں دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے گن پوائنٹ پر 3 ہزار 500 روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے اور ان کے اوزار بندھوں سے ہاتھ پائوں باندھ کر مکئی کی فصل میں پھینک گئے۔

متعلقہ عنوان :