Live Updates

سالوں تک عوام پر مسلط نمائندوں نے کچھ نہیں کیا، 25 جولائی چاغی میں تبدیلی کا دن ہوگا، ملک امان اللہ نوتیزئی

ہفتہ 9 جون 2018 18:32

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف چاغی کے ضلعی صدراور پی بی 34 چاغی کے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی نے کہا ہے کہ چاغی عوام ووٹ مانگنے والوں سے 15 سالوں کا حساب ضرور مانگیں، 15 سالوں تک عوام پر مسلط نمائندوں نے خود کچھ نہیں کیا دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈالتے ہیں،25 جولائی چاغی میں تبدیلی کا دن ہوگاجس کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرنے کے بعد حامیوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چاغی کے عوام نے دیکھ لیا کہ 15 سالوں تک اقتدار اور وزارتوں کے مزے لینے والوں کے پاس اپنی کاکردگی کے متعلق کہنے کو کچھ بچاہی نہیں بلکہ اب وہ دوسروں کے ترقیاتی کام اپنے کھاتے میں ڈال کر دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چاغی کے لوگ گواہ ہیں کہ میرے والد شہید عید محمد نوتیزئی نے یہاں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن میں قابل ذکر دالبندین ائیرپورٹ کا قیام، سیندک پراجیکٹ پر کام شروع کرنا، دالبندین کے کلیوں کے لیئے حفاظتی بندات کی تعمیر، یک مچھ کو پانی کی فراہمی جبکہ اس کے علاوہ چاغی و نوشکی پر مشتمل طویل ضلعے میں بے شمار ایسے ترقیاتی کام ہیں جن کے آثار آج بھی نظر آتے ہیں اور چاغی و نوشکی کے لوگ اس بات کے گواہ ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد شہید عید محمد نوتیزئی کے نقش قدم اور پی ٹی آئی کے وژن پر عمل کرکے چاغی کی تعمیر نوکرکے عوام کا عزت نفس بحال کریں گے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات