پیپلزپارٹی تحصیل خالق آبادمنگچرکے صدر مجیب جتک کا بھتیجا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،رہنمائوں کا اظہارتعزیت

ہفتہ جون 18:32

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پیپلزپارٹی تحصیل خالق آبادمنگچرکے صدر مجیب جتک کے بھتیجا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگا،،حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پرکھڈکوچہ کے مقام پرپیش آیا جسے السیف کوچ نے ٹکرماردی تھی ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ 18سال سے کم عمربچوں ، بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں اورسرچ لائٹس کے خلاف کارروائی کرے تاکہ اس ٹریفک حادثات پرقابوپایاجاسکیں۔

دریں اثنا پیپلزپارٹی قلات کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری علی احمدبلوچ ، جنرل سیکرٹری صالح خلجی ، سینئرنائب صدر عصمت اللہ کیازئی، میرکرم خان محمدحسنی دیگر نے مجیب جتک کے بھتیجے کی شہادت پراظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند کریں اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائیں۔