بلوچستان کے علاقے بارکھان اور ڈیرہ مراد جمالی میں دومختلف واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے

ہفتہ جون 18:32

ڈیرہ مراد جمالی +بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان اور ڈیرہ مراد جمالی میں دومختلف واقعات اور حادثات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نورمحمدجتک میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔علاوہ ازیں بارکھان میں ٹریکٹر کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور وزیر خان کھیتران موقع پر جاںبحق ہوگئے ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔