ایسے وقت پر جب پاکستان مختلف قسم کے لسانی واندرونی مسائل سے دوچار ہے تو کالاباغ ڈیم پر سیاست کرنا کیا معنی رکھتا ہے، ملک کو مستقل قریب میں بھی شدید پانی کی قلت کا سامنا ہوگا ، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کئی قابل حل تجاویز موجود ہیں، آفتاب شیرپائو

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

ایسے وقت پر جب پاکستان مختلف قسم کے لسانی واندرونی مسائل سے دوچار ہے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے ایسے وقت پر جب پاکستان مختلف قسم کے لسانی ،اندرونی و بیرونی مسائل سے دوچار ہے تو کالاباغ ڈیم پر سیاست کرنا کیا معنی رکھتا ہے، ہمیں احساس ہے پاکستان کو موجودہ وقت میں اور مستقل قریب میں بھی شدید پانی کی قلت کا سامنا ہوگا لیکن ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کئی قابل حل تجاویز موجود ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور بعض دوسرے حلقوں کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو ایک دفعہ پھر منظر عام پر لانے پر تعجب اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین ،سیاسی جماعتوں اور ریاستی ادارے ساتھ مل بیٹھ کر اس اہم مسئلے کیلئے کوئی قابل عمل حل تجویز کریں،کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ پر جس کے بارے میں پاکستان میں آباد مختلف قومیتوں نے مخالفت کا اظہار کیا ہے ،اس کے علاوہ ملک کے تین صوبائی اسمبلیوں نے اس کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد یں پاس کر چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس لئے بہتر یہی ہو گا کہ اس مسئلے کو چھڑنے کی بجائے پانی کے اور ذخائر جیسے دیامیر بھاشا ڈیم اور منڈا ڈیم منصوبوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے تاکہ اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے، دریں اثناء قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے ممتاز سیاسی رہنماء رسول بخش پلیجو کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے مرحوم کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔