Live Updates

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان ہی ملک کو اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے مستحکم معاشی قوت بنا سکتے ہیں،چیئرمین کرپٹ عناصر کیلئے سب بڑا خطرہ ہیں، سابق و زیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان ہی ملک ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق و زیر اعلی پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان ملک کو اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے مستحکم باوقار اورقرضوں سے پاک معاشی قوت بنا سکتے ہیں،کرپشن کیخلاف کپتان کا جہاد کامیاب ہوچکا ہے جس کے نتائج سامنے آرہے ہے ،ہمارے مخالفین بے وقت کے راگنی الاپ رہے ہیں،پہلی مرتبہ پاکستان پر 35سالہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے نواز شریف اور اس کے خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ، کرپٹ عناصر اور ایزی لوڈ کلچر اور اسلام کے نام پر سیاست کرنیوالے مولانا فضل الرحمن سمیت سب کے لیے عمران خان بڑا خطرہ نظر آرہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اہم سیاسی لوگ تحریک انصاف کے تبدیلی کے ایجنڈے سے متاثر ہوکر پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں،پاکستان پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رضا سعید بابر اور بابر خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت نیک شگون ہے اور ایسے مضبوط کارکن اور خاندان سے تحریک انصاف کو نہ صر ف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر حلقوں میں بڑی تقو یت ملے گی ،2018کے انتخا بات میں اپنی صو بائی حکومت کی کارکردگی اور عمران خان کی ولولہ انگیز قیاد ت کی بدولت وفاق سے سمیت چاروں صو بوں میں پی ٹی ائی کی حکومت قائم ہوگی اورعمران خان ہی اس ملک کے وزیراعظم بنیںگے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر پیائی میں پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رضا سعید بابر کی رہا ئش گاہ پر پر یس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے صو بائی سیکرٹری اطلاعات و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ،ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک ،تحصیل ناظم احد خٹک ،پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ابرار ،سابق ناظم عدنان نوید بابر،ضلعی کونسلر شوکت نذیر ،تحصیل کو نسلر اقبال ،تحصیل کو نسلرامجد اعظم عرف قائد اعظم بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر رضاسعید بابر ،طارق سعید بابر نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پی پی پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پرویز خٹک نے انہیں پارٹی کی ٹوپیا ں پہنا کر ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا رضا سعید بابر نے کہا پی پی پی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو دفنا کر پیرا شوٹ ایز ام اور لوٹا کریسی کی انتہا کردی اور ان غلط پالیسوں کی وجہ سے پی پی پی کو دیوار سے لگا لیا اور اب خصوصی طور پر ضلع نوشہرہ میں غلط فیصلوں کی وجہ سے اس حال تک پہنچ گئی کارکنوں کو نظر انداز کرکے پینتالیس سال پرانے مرحوم صوبائی وزیر کے بیٹے یوسف جمال شاہ کا کا خیل کو پی کے 64کا ٹکٹ دیں کر پیراشوٹ سے اترا جبکہ پارلیمانی بورڈ اور تنظیمی عہدے داروں نے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔

میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجا پی پی پی سے مستعفی ہورہا ہوں میں نے پورے بابر قوم کو اکھٹا کر کے ان سے رائے لی اور اکثریت نے مجھے پی ٹی ائی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا لہذا میں پی پی پی کی بنیادی رکنیت اور ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت کے عہدے سے مستعفی ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی میںغیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔پرویزخان خٹک نے کہا کے رضا سعید بابر اور اس کے پورے خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تہہ دل سے انکاشکریہ ادا کرتا ہوں ،خصو صا بابر قوم جو پڑھی لکھی او ر سلجھی قوم ہے ان کا پی ٹی ائی کے حق میں فیصلہ خوش ائین ہیں اور یہ بابر قوم کے اتحاد کا مظہر ہیں جس پر انہوں نے بابر قوم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مل جل کر اپنے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کریں گے ۔

پرویزخٹک نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے جس ایجنڈے پر کام شروع کیا وہ عوام کے سامنے ہیں یہی وجہ ہے کہ اج جو ق درجوق بڑے بڑے سیاسی خاندان الکٹیبلز اور سیاسی رہنما تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہوکر پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین بے وقت کے راگنی الاپ رہے ہیں اے این پی اور پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں ایزی لوڈ کلچر تقریری اور تبادلوں کی قیمتیں وصول کرنا اور ٹھیکوں میں کمیشن لینا ان کا معمول تھا اگر کچھ عرصہ مزید ان کے پاس حکومت رہتی تو شاید یہ ہمارا صوبہ فروخت کردیتے ایم ایم اے نے اپنے دور حکومت میں اسلام کی کم اور اسلام اباد تک پہنچنے کی زیادہ کوشش کی مولانا فضل کو واضح طور پر کہتے ہے ائندہ حکومت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے اچکا ہیں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا اسے 300ارب روپے کی چوری نظر نہیں اتی اس کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اڈیالہ جیل اس کا مقد ر ہے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا ایک ایک کر کے پورا کیا اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانا اور وسائل غریب عوام پر خرچ کرنا غریب عوام کا عزت نفس بحا ل کرنا اور تھانہ پٹوار کلچر کی اصلا ح ریکارڈ قانون سازی کے ذریعے عوام کو ان کا حق دلانا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل تھی اللہ تعالی کے فضل وکر م سے صو بے کی تاریخ بدل کر دوبارہ برسراقتدار ائے گے اور اپنا ادھورا ایجنڈا پورا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات