پی ایس آر اے ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر نجی سکول کا تمام ریکارڈ قبضے میں لیکر مالکان طلب کرلیا گیا

ہفتہ جون 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے پی ایس آر اے ایکٹ اورہائیکورٹ احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر دی سمارٹ سکول نشتر آباد کا تمام ریکارڈ قبضے میں لیکر مالکان کو پیر کے روز پی ایس آر اے دفتر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سکول کے خلاف کافی عرصہ سے والدین شکایا ت درج کرارہے تھے اوردو مرتبہ کی وارننگ کے باوجود والدین سے چھٹیوں کی پوری فیسیں وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پی ایس آر اے انتظامیہ نے تمام ریکارڈ میں قبضہ لیکر والدین کوبھی پیر کے روز پی ایس آر اے آفس یونیورسٹی ٹائون نزد ذکیہ منہاس ہسپتال پہنچنے کی ہدایات جاری کردی تاکہ تمام ریکارڈ اور رسیدیں گواہوں کے ساتھ ہائی کورٹ میں پیش کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :