پشاور، رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا ز ، باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کیا

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے اس فیسٹول کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ تھے جنہوںنے باقاعدہ فیسٹول کا افتتاح کیا،اس موقع پرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سبحان اللہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ،ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور،ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین داکٹر نعمان ِص سجاد بنگش ،صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجہیہ اللہ خان سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

طہماس گرائونڈ پررات کی مصنوعی روشنی میں کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اریانہ افغان کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد ایریگیشن فٹ بال کلب کو پیلنٹی کے ذریعے دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آرچری ،چک بال،والی بال،بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں آرچری کے ایونٹ کے پہلے روز مقابلوں میں ظفر پہلے اور عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے ،جبکہ خواتین کٹیگری میں شہناز اور زینب کی پوزیشن مستحکم رہی ،ایونٹ میں قومی ٹیم کوچ سرفرازسمیت نواب علی نے آرچری ایونٹ کو ارگنائز کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا بہتر مستقبل ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی انہی سے وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ نواجوں کو غلط سرگرمیوں سے بچاکر کھیل کھود میں مصروف رکھناچاہتے ہیں تاکہ انکے اندر کی صلاحیتوں کو مزید نکھاراجائے ،جبکہ انہوںنے پشاور میں سپورٹس کے فروغ میں ڈی ایس اوجمشید بلوچ کی کاوشوں کو بے حدسراہا ۔انہوںنے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ نوجوانوں کی سرہرستی اسی طرح جاری رکھیں گے اور انکی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے اپنی تمام تتر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔