قومی وطن پارٹی نے بلوچستان میں بھی 1قومی اور 6صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

کے پی کے میں پارٹی کے 75فیصد امیدواروں کو ٹکٹ آلاٹ کر دیئے ،باقیوں کو کل ٹکٹ دینے کا امکان

ہفتہ جون 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) قومی وطن پارٹی نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیساتھ صوبہ بلوچستان میں بھی 1قومی اور 6صوبائی اسمبلی نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی نے اب تک خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تقریباً75فیصد امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ الاٹ کر دیئے گئے اور باقی ماندہ امیدواروں کو بھی کل جاری کئے جائیں گے۔۔قومی وطن پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نے صوبہ بلوچستان میں بھی سات امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں جن میں ایک قومی اور چھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں۔