Live Updates

حلقہ پی کے 19مالاکنڈ کیلئے 14 ا میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

سید محمد علی شاہ ،شفیع اللہ ، جہانگیر خا ن،مولانا جمال الدین ، رضوان اللہ مہمند سمیت اہم رہنماء مدمقابل

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) حلقہ پی کے 19مالاکنڈ کی ایک صوبائی سیٹ کیلئے 14 ا میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،2018کے عام انتخابات میں اس صوبائی حلقہ کے ۱یک لاکھ83ہزار کل رجسٹرڈ ووٹرز اپنی رائے دہی استعمال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 19مالاکنڈ کے ایک صوبائی حلقہ کیلئے 14 ا میدواروں نے اپنی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سول جج عبد الوہاب قریسی کے پاس جمع کرا دیے ہیں ۔

اب تک ریٹرنگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ باچہ ، اے این پی کے شفیع اللہ خان ، قومی وطن پارٹی کے حاجی جہانگیر خا ن ، جماعت اسلامی کے مولانا جمال الدین ، رضوان اللہ مہمند، امجد علی ، شاہ حسین ، پاکستان تحریک انصاف کے پیر مصور خان غازی ، حاجی افتخار خان ، میاں اسلام بادشاہ ، یاسر خان ایڈوکیٹ، محمد رازق ایڈوکیٹ، اتمان خیل قومی اتحاد کے محمد فیاض خان اتمان خیل ، صابر الرحمان اورریٹائرڈ اے پی اے حاجی حلیم سید اتمان خیل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ پے کے 19مالاکنڈ ٹو میں کل ایک لاکھ 83ہزار پانچ سو نو ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 104043جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 79466ہے اور اس طرح 2018کے عام انتخابات میں اس صوبائی حلقہ سی۱یک لاکھ83ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنی رائے دہی استعمال کر کے اپنے لئے ایم پی اے منتخب کرائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات