نوشہرہ پولیس کی کارروائی قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،دائو پر لگی رقم برآمد،7افراد گرفتار

ہفتہ جون 18:34

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) اضاخیل پولیس نے کی کارروائی قمار بازی کی محفل الٹ دی،دائو پر لگی ہزاروں کی رقم ،آلات قماربازی قبضہ پولیس میں ، 07 افراد گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں نوجوان نسل کوگمراہ اوربے راہ روی کی جانب راغب اور لے جانیوالے عناصر کیخلاف بھر پور کاروائیوں میں ڈی ایس پی بی سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اضاخیل ضیاء خان نے مخبر کی اطلاع پراضاخیل کے علاقے میدان بلنہ ہوٹل نزد پہلوان سٹاپ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ لگا کر 07 ملزمان زبیح اللہ ولد زیارت گل ،وزیر ولد عجب گل ،سردار ولی ولد جابر ،محمد صادق ولد یار محمد،نواب ولد محمد گل،نواز ولد شاہنواز،امل گل ولد عجب گل ساکنان افغانستان حال اضاخیل بالا کو رنگی ہاتھوں گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کی ۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہابے راہ روی اور معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔