ہنگو، ٹینکر اور پٹرول پمپ میں آتشزدگی متعدد گاڑیاں اور دکانیں جل کر خاکستر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس

ہفتہ 9 جون 2018 18:34

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) تحصیل ٹل کے علاقہ ٹنڈورو میں پٹرول ٹینکر اور شیل پٹرول پمپ میں آتشزدگی ،متعدد گاڑیاں اور دکانیں جل کر خاکستر سینکڑوں افراد نے اپنے مدد اپ کے تحت آگ پر پانے کی کوشش کی ،دو گھنٹوں کے بعد اگ پر قابو پا لیا گیا کو ئی جانی نقصان نہیں ہو۔

(جاری ہے)

ا س حوالے سے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ نے بتایاکہ گزشتہ روز ایک بجے ٹل کے علاقہ ٹنڈورو میں شیل پمپ میں پٹرول ٹینکر پٹرول پمپ کی ٹینکی میں پٹرول ڈالنے کے دوران ٹینکر میں اگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے اگ پٹرول پمپ میں بھی لگ گئی اور دس منٹ میں پٹرول پمپ اور ارد گرد دکانوں میں لپیٹ میں لے لیا اگ کے شعلوں اور دھویں سے ٹل شہر پر اندھیرا چھا گیا ڈی ایس پی شوکت علی شاہ کے مطابق دو گھنٹے مسلسل کوششوں کے بعد اگ پر قابو پا لیا گیا انہوںنے کہاکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک رکشہ ایک موٹر کار دو سوزوکی وین ایک ہائی ایس فلائنگ کوچ ایک ٹینکر اور دو دکانیں جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہیں انہوںنے کہاکہ اگ پر قانو پانے کیلئے تین فائر برگیڈ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامی افراد نے حصہ لیا اور ٹل شہرکو جلنے سے بچا لیا جبکہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :