Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور کپتان میں ممکنہ طور پر کانٹے دار مقابلہ ہو گا ، مطیع اللہ خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 9 جون 2018 18:35

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں سے ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیلئے قائدین نے حلقہ این اے 35بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،الیکشن مہم کا ٹاسک ضلعی صدر مطیع اللہ خان ایڈووکیٹ کو سونپ دیا گیا ،مزکورہ حلقے کیلئے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور کپتان میں ممکنہ طور پر کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنماء نعیم الحق اور سابق صوبائی وزیر علی آ مین گنڈہ پور کی ہدایات پر عمران خان کیلئے این ے 35پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دی گئی پی ٹی آ ئی کے ذمہ داروں نے کاغذات نامزدگی بنی گالا پہنچا دیئے جس پر عمران خان نے دستخط کر دیئے اور فارم جمع کئے گئے اس موقع پر پی ٹی آ ئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی گل باز خان ، شب نیاز خان ، ملک سلیمان غزنوی ، تحصیل کونسلر شب نیاز خان ، جنید رشید ،عدنان خان،ڈسٹرکٹ کونسلر عصمت اللہ خان آمندی ، تحصیل کونسلرفرید ، اقبال جدون ، نذیر زمان،ملک محمد مصطفی خان ، انجینئر اسفند یار خان ، تحصیل کونسلرملک خالد خان ،آصف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آ ئی کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے بتایا ہے کہ میں بذات خود انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا تھا مگر مذکورہ ٹاسک ملنے پر حصہ خود حصہ نہیں لیا، این اے 35 اور پی کے 90 حلقہ پر ایم ایم اے کی ٹکٹ سے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیںدونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ طور پر کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات