پشاور اور مضافات میں تیز بارش سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ جون 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پشاور میںدوہفتوں سے جاری شدید گرمی کے بعد لوگوں پر بلاآخر قدرت مہر بان ہوگئی ، شہر اور مضافات میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش کے بعد گرمی سے بے حال زور داروں کی جان میں جان آگئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئیگی،پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں مزید بارش ہونے کا بھی امکان ہے،،پشاور سمیت خیبر پختونخواکے ملاکنڈ،،سوات ،بونیر،شانگلا، اپر دیر،لوئردیر، چترال،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آبا،بٹگرام،تورغر،ہری پور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی ، بنوں،، ڈی آئی خان، ٹانک،لکی مروت، کوہاٹ ہنگو،کرک ،خیبر، باجوڑ،کرم،اورکزئی،مہمند،شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بیشترمقامات پر گزشتہ روز تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری رہیگا جبکہ پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگا تاہم موجود سلسلہ دو روز تک جاری رہیگا ۔