چوہدری نثار کی ٹکٹ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف

نواز شریف چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کے موقف پر قائم،نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور،چودھری نثار نے درخواست نہ دی تو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 18:32

چوہدری نثار کی ٹکٹ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) چوہدری نثار کی ٹکٹ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف پیدا ہو گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف، چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کے موقف پر قائم ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ شہباز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حامی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی ٹکٹ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف پیدا ہو گیا۔

کچھ روز قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے ٹکٹ مانگے بغیر ہی چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارمیرے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ چوہدری نثارٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، ٹکٹ ضروردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارناراض ضرورہیں مگرجلد مان جاتے ہیں۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار کی ٹکٹ کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف پیدا ہو گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف، چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کے موقف پر قائم ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ شہباز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے درخواست نہ دی تو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا جبکہ چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا جارہ ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار نے این 63 اور این اے 59 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور انکے مقابلے میں انہی حلقوں سے مسلم لیگ ن کے دوسرے امیدوار بھی سامنے آ چکے ہیں۔ن لیگ کے سردارممتاز خان نے این اے 63 سے چوہدری نثار کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جبکہ این اے 59 میں بھی مسلم لیگ ن ایک مقامی رہنما راجہ قمر الاسلام مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔ کچھ روز قبل ہی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔