الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ منجمد کردیئے

چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈ عام انتخابات 2018کے نتائج جاری ہونے تک موجود رہیں گے

ہفتہ 9 جون 2018 18:44

الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ منجمد کردیئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ منجمد کردیئے ،چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈ عام انتخابات 2018کے نتائج جاری ہونے تک موجود رہیں گے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق بلوچستان سمیت باقی چاروں صوبوں ،وفاقی اور دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی حکومتوں کے فنڈز منجمد کردیئے گئے تاکہ عام انتخابات پر کسی طرح یہ ادارے اثر انداز نہ ہوسکے ،بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے فنڈز منجمد ہونے سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ڈسٹرکٹ چیئرمینز ،یونین کونسلرز کے فنڈز منجمد ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں مشکلات کا سامنا اس لئے کرنا پڑیگا کیونکہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ اور دیگر چیئرمینوں کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعتوں سے ہیں اور وہ الیکشن کے دوران اندرون خانہ کسی نہ کسی صورت میں اپنے امیدواروں کی مدد کرسکتے ہیں ۔