نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم کل کراچی میں پروگراموں سے خطاب کرینگے

ہفتہ 9 جون 2018 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کل ( اتوار )10 جون کو کراچی میں چار پروگرامات میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

راشد نسیم پہلے پروگرام میں بعد نماز ظہر جامعہ مسجد ربانی کراچی میں درس قرآن دیں گے ۔ نیوکراچی الیون ایل میں افطار ی کے موقع پر خطاب کریں گے۔، شمسی سوسائٹی میں نائب قیم حافظ عبدالواحد کے بچوں کی ختم قرآن تقریب میں شرکت اور رات کو جامع مسجد ملیر میں شب بیداری میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔