نارووال لاہور سیکشن پر ایکسپریس پسنجر ٹرین کل سے چلے گی

ہفتہ جون 18:46

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) نارووال لاہور سیکشن پر نارووال ایکسپریس پسنجر ٹرین کل (اتوار) 10جون سے چلے گی ،سماجی وشہری اور تجارتی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرین لاہور سے صبح دس بجے براستہ نارنگ بدوملہی نارووال کے لیے روانہ ہو گی جبکہ نارووال سے دوپہر دو بجے لاہور کے لیے روانہ ہوا کرے گی نارووال ایکپریس کی ٹکٹ سو روپے ہو گی ۔

(جاری ہے)

سماجی،تجارتی اور شہری حلقوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سیکشن پر پہلے ہی ٹرینینں نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے نارووال تا لاہور سیکشن کے درمیان سفر کرنے والوں کو سفری سہولت میسر ہو گی اور کاروبار میں بھی اضافہ ہوگاٹرین نہ ہونے کی بنا پرریلوے کی آمدن بھی کم ہو چکی تھی اور مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے کہا کہ نئی ٹرین کا چلنا خوش آئند ہے ہم سابق حکومت کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیئرمین ریلوے انور بوبک و دیگر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عوام کی مشکلات کو کم کیا ہے واضع رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی حکومت کے اختتام سے قبل نارووال ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو پر افتتاح کرتے ہوئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔