جماعت اسلامی بلوچستا ن نے اضلاع وصوبائی سطح پر مشاورت کے بعد قومی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے گیارہ سیٹوں امیدواروں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 18:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) جماعت اسلامی بلوچستا ن نے اضلاع وصوبائی سطح پر مشاورت کے بعد قومی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے گیارہ سیٹوں امیدواروں کا اعلان کر دیاجس کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 265کوئٹہ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ ،قومی اسمبلی کوئٹہ 264کیلئے سماجی قبائلی رہنمامحمد عظیم اچکزئی ،،ژوب قلعہ سیف اللہ این اے 257سماجی قبائلی رہناوامیر جماعت اسلامی قلعہ سیف اللہ حاجی عبداللہ ،لورالائی موسیٰ خیل این اے 258کیلئے جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے سابق امیر سماجی رہنما حاجی عبدالکریم کدیزئی ،خضدار این اے 269کیلئے امیر جماعت اسلامی خضدار سماجی قبائلی رہنماعالم دین مولانامحمد اسلم گزگی ،گوادر لسبیلہ این اے 272نوجوان قائد امیر جماعت اسلامی گوادرسعید احمد بلوچ،جعفرآبادصحبت پوراین اے 261انجینئرعبدالمجید بادینی ،ڈیرہ بگٹی این اے 259قبائلی رہنما میر لیاقت بگٹی ،ضلع کیچ تربت این اے 271اعلیٰ تعلیمیافتہ پروفیسر عبدالرشید ،پشین این اے 262عبدالشکور شاکر ،قلعہ عبداللہ این اے 263 عالم دین قاری امداد اللہ جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی مخصوص سیٹ کیلئے سابق ایم پی اے ثمینہ سعید کا نام فائنل کیا گیا ہے ان امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی فی الفوروصول کرکے جمع کردیں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان اتوار کوکیا جائیگا ۔