Live Updates

NA-61سے (ن)لیگ کے ملک ابرار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے عامر کیانی کو ٹکٹ جاری کرنے پر اختلاف پیدا ہو گئے

پی ٹی آئی کے شاہد گیلانی کی کھل کر مخالفت ،(آج) اتوار کو پریس کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

ہفتہ 9 جون 2018 18:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) راولپنڈی کینٹ کے حلقہ این اے 61سے مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار کے مقابلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے عامر کیانی کو ٹکٹ جاری کرنے پر اختلاف پیدا ہو گئے ہیں اور اس حلقے سے تحریک انصاف کے شاہد گیلانی نے کھل کر مخالفت کر دی ہے اور وہ (آج) اتوار کو پریس کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ مقامی پارٹی کے رہنمائوں کو نظر انداز کر کے اسلام آباد میں رہائش پذیر عامر کیانی کو ٹکٹ دینا زیادتی ہے اور وہ اس فیصلے کوت سلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ عمران خان اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے لیکن ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور ہم عامر کیانی کی حمایت نہیں کریں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات