Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ،شہباز شریف

عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیئے ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ، صدر (ن)لیگ کا ٹوئیٹر پیغام

ہفتہ 9 جون 2018 18:48

پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ،شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، عمران خان نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کے کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں کو نیا پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ، آصف زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کے حق میں نہیں ہے ۔ہم عمران خان اور آصف زرداری کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات