دو سال سے پی ایس پی میں تھا اور انکا نظریہ بھی ایم کیو ایم کی طرح ہے سینیٹرمحمد علی بروہی کا پی پی میں شمولیت کا اعلان

نگران حکومت انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، پولنگ اسٹیشن درست مقامات پر قائم کیے جائیں،سعید غنی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

ہفتہ 9 جون 2018 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سینیٹرمحمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں پیپلزپارٹی میں آزادانہ کارکن کی حیثیت سے شامل ہو رہا ہوں ۔اس موقع پرصدر پیپلزپارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا تھا کہ 2018 کے نتخابات کراچی کیلئے مختلف انتخابی نتائج کے حامل ہونگے۔

وہ سعید غنی ،وقار مہدی اور راشدربانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہاکہ فاروق ستار کی جانب سے دھاندلیون کا الزام لگانے کا جواب وہ خود دیں گے ،شہر میں پہلی بار آزادنہ طریقے سے ووٹرزاپناووٹ کاسٹ کرسکیں گے ،نگران حکومت انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی،پولنگ اسٹیشن ایک سیاسی جماعت کے ایماء پربنائے گئے ہیں ،اس لئے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ پولنگ اسٹیشن درست مقامات پر قائم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پی ایس پی رہنما سینیٹر محمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے پی ایس پی میں تھا اور انکا نظریہ بھی ایم کیو ایم کی طرح ہے اس لئے انہیں چھوڑے کا فیصلہ کیا۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہا کہ موجودہ انتخابات خوف اور ڈر سے پاک ہوں گے امید ہے حکومت صاف اور شفاف انتخابات کرائے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سینیٹر محمد علی بروہی نے پی پی میں شمولیت اختیارکی ہیدیگر افراد بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرینگے انکا بھی اعلان کرینگے،گزشتہ دنوں دانش ترابی صاحب بھی پی پی میں شامل ہوئے ہیں انکی شمولیت سے بھی پارٹی کو فائدہ ہوگا،سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں امیدوار زیادہ ہوتے ہیں وہاں مشکلات زیادہ ہوتی ہیں ،دو ہزاراٹھارہ کے انتخاب کراچی کیلئے مختلف ہوں گے، لیاری سے پارٹی چیئرمین خود الیکشن لڑ رہے ہیں اور لیاری کی عوام نے بہت اچھارسپانس دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لیاری میں ٹکٹوں پر جن لوگوں کو تحفظات ہیں ان سے بات کریں گے،بلدیہ جنوبی کے اراکین سے ملکر ان کے خدشادور کریں گے خوشی کی بات ہے کہ بلاول بھٹو لیاری سے انتخاب لڑ رہے۔انہوں نے کہاکہ عرفان مروت حلقے میں ترقیاتی کام رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔