23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل سپار کو پنیٹس نے جیت لیا

ہفتہ 9 جون 2018 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) 23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کا پہلے سیمی فائنل سپار کو پنیٹس نے ٹورنامنٹ فیورٹ عمر ایسوسی ایٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کے جمہ خان کی شاندار بیٹنگ اور کامران افضل کی عمدہ بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ دونوں مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ ڈی آئی جی عاصم قائم خانی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ ، نگراں صوبائی وزیر ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، اولمپئن وسیم فیروز اور نصرت فہیم بھی موجود تھے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈم کی برقی روشنیوں میںکھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سپار کو پنیٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جمعہ خان نے 32رنز کی شاندار اننگ میں 3چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔ دانیال راجپوت نے 24، طارق نواز نے 14رنز بنائے۔ عمرایسوسی ایٹس کے اسپینآصف علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی14رنز عوض 4وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد عرفان انٹرنشینل فاسٹ بولر نے 29رنز دیکر 2کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ کاشف بھٹی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم انہتائی کو شش کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوورز میں پوری ٹیم 118رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔

رمیز عزیز نے 3چوکوں کی مدد سے 22رنز اسکور کئیے۔ سعد نسیم اور انور علی نے 16,16رنز کا اضافہ کیا۔قومی کرکٹر عمراکمل صرف 5رنز بناسکے۔ سپار کو پنیٹس نے اسپینر کامران افضل نے اپنی ٹیم کی فتح سے ہمکنار کرانے مین اہم کردار ادا کیا اور صرف 13رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔اسفند مہران نے 15رنز پر 2 اور حافظ سیدلیس نے 17رنز دیکر 2کھلاڑیوں آئوٹ کئیے۔ بعدازاں مہمان خصوصی ڈی آئی جی عاصم قائمخانی نے کامران افضل اور جمعہ خان کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ پیش کیا۔ امپائرز ایم وسیم الدین اور عقیل عادل ،اسکورر بلال عزیز تھے۔

متعلقہ عنوان :