پاکستان کامقدر لبرل ازم یاکوئی شخصی قوانین پر مشتمل نہیں بلکہ قرآن وسنت کا نفاذ ہے ،ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب

ہفتہ 9 جون 2018 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ 27ویں شب کو قرآن کا نزول ہوااور اسی شب مملکت اسلامیہ پاکستان کا ظہورہوا،یہ دوتاریخی باتیں ہیں جو پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، پاکستان کامقدرسوشل ازم،کمیونزم،لبرل ازم یاکوئی شخصی قوانین پر مشتمل نہیں بلکہ قرآن وسنت کا نفاذ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جامع مسجد ابراہیمی (کورنگی) میں ختم قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الیاس میمن اور مولاناعبد الرؤف سعیدی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی جمہوری نظام کے نفاذسے ہی سماجی،معاشی،معاشرتی اورسیاسی تبدیلی آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

خدمت خلق کا جذبہ اُبھر سکتا ہے۔نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی نصاب کو اسلامی طرز پر ڈھالاجائے۔

انہوںنے کہاکہ متعصب لوگ چاہے کتنابھی قرآن مجید کے خلاف اپنے تعصب کامظاہرہ کرے،لیکن پوری دنیا بھرمیں قرآن مجید سے لوگ کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے،لوگ اس کتاب کو ہدایت کی کامل کتاب سمجھ کرپڑھ بھی رہے ہیں اور ہدایت بھی حاصل کررہے ہیں۔انہوںنے اپنے پیغام میں کہاکہ ہمیں مقدرسے رمضان المبارک کی آخری طاق راتیں نصیب ہوئیں، ہمیں اپنی عاقبت سنوارنے کا اس سے بہتر ناتووقت ملے گا اور نہ ہی موقع دوسرے یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی ،عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی طورپردعائے کی جائیں ۔ آخر میں حاجی حنیف طیب، الیاس میمن اور مولانا عبد الرؤف سعیدی نے حافظ،سماعت کرنے اور سامعین حضرات کوتحائف پیش کئے ۔