نوشہروفیروز،ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 9 جون 2018 19:36

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق، حادثے کے بعد لاش کافی دیر سڑک پر پڑی رہی ،محراب پور پولیس کے مطابق ہالانی لنک سڑک پر ڈگری کالج برائے طالبات کے قریب نامعلوم گاڑی سے کچل کر موٹرسائیکل سوار20سالہ نوجوان اشفاق جٹ جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق حادثے سے قبل ایک تیز رفتارپیجارو نمبر2971الشہبازپیٹرول پمپ کے قریب سے گزری تھی ،پولیس کے مطابق نعش کو اسپتال منتقل کرکے پیجارہ کی تلاش کی جا رہی ہے مرحوم کا تعلق گائوں چبڑبھابنن سے ہے۔