Live Updates

پیپلزپارٹی نے دس سال حکومت کی لیکن عوام سے ووٹ لینے کے بعد دوبارہ مڑ کر نہیں دیکھا، حلیم عادل شیخ

کراچی کی عوام کو پانی، صحت، سمیت کوئی بھی بنیادی سہولیت میسر نہیں ہے، ہم نیا کراچی بنا کر دکھائیں گے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 9 جون 2018 19:38

پیپلزپارٹی نے دس سال حکومت کی لیکن عوام سے ووٹ لینے کے بعد دوبارہ مڑ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر اور پی ایس 99کے نامزد امیدوار کا حلقے کے مختلفگ علاقوں کا دورہ ، مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں برادریوں نے پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت اختیار کر لی ، حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی کی جانب سے پی ایس 99میں نامزد کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر جگہ جگہ عوام کا والہانہ استقبال ، جمالی گوٹھ میں منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی نے دس سال تک حکومت کی لیکن عوام سے ووٹ لینے کے بعد پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا، عوام سے ووٹ لیکر کرپشن کے ذریعے منتخب امیدواروں نے اربوں کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام پیاسا مارا جارہا ہے اب ایسا نہیں چلے ہم ایسانظام لائیں گے جس سے ایک نیا کراچی بنے گا ترقی ہوگی، تعلیم صحت، روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، انہوں نے مزید کہا سندھ میں کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، الیکشن 2018تبدیلی کا سال ہے اور اس سال تبدیلی آکر رہے گی عوام کو بھی اس بار ہماری اس جدوجہد میں ساتھ دینا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات