واٹر بوڑڈ کے مزدور رہنما صفیر احمد خان کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 9 جون 2018 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مرکزی رہنمائوں ناظم خان ،چن زیب ،اشرف اعوان ،ممتازمگسی ،ولی بلوچ ،ریحان الٰہی اور دیگر نے واٹر بورڈ کے سرگرم مزدور رہنما صفیر احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مزدوروں کے سلسلے میں خدمات کو سرا ہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :