لاڑکانہ پولیس کی ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ،6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

ہفتہ جون 19:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے قتل مقدمے میں مطلوب ملزم سعید کلہوڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم حمید گھانگھرو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے ملزم میر گل شر کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، بقاپور پولیس نے ملزم حنیف شاہ کو پاؤ چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ رتوڈیرو پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم علی حسن زنگیجو اور رتوڈیرو پولیس نے ملزم عرفان جلبانی کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے ایسے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔