گھوٹکی، شہنشاہ پٹرول پمپ کے مقام قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے پرپٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

ہفتہ 9 جون 2018 19:38

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا واقعہ اوباڑوکے نزدیک شہنشاہ پٹرول پمپ کے مقام قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ٹینکر میں 44 ہزار لیٹر پٹرول لوڈ تھا جو دونوں شاہراہوں کے درمیان بہہ گیا اطلاع ملتے ہی اوباڑو پولیس موٹر وے پولیس رینجرز فورس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا گیا فائربرگیڈ کی گاڑیوں اور عملے نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب کی جانب جارہا تھا ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا عینی ذرائع حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جس کو اوباڑو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی 4 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے قریب نیشنل ہائی وے قومی شاہراہ شہنشاہ پٹرول پمپ کے سامنے کراچی سے پنجاب کی جانب جاتے ہوئے پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا آئل ٹینکر میں 44 ہزار لیٹر پٹرول لوڈ تھا جو ٹینکر کلٹی ہونے کے باعث تیزی سے بہنا شروع ہو گیا اس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اوباڑو پولیس اور رینجرز فورس کے نوجوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کرتے ہوئے اپنے گھیرے میں لے لیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی کو معطل کر دیا اس موقع پر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بھی پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جو 4 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آئل ٹینکر کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا بہنے والے پٹرول کو مٹی اور کیمیکل کی مدد سے تلف کردیا گیا ہے آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب کی جانب جارہا تھا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث اورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا جہاں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔