جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی رسومات جاری

ہفتہ 9 جون 2018 19:38

حسن ابدال /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن ( جوڑ میلہ )کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 84 سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی رسومات جاری ،مقامی سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،خصوصی عبادات کی گیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل اور پی آر او عامر حسین ہاشمی یاتریوں کی مہمان نوازی اوردیگر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سکیورٹی عملہ سمیت انکے ہمراہ موجود تھے ۔

جوڑ میلہ کے موقع پر گورو دوارہ کے اطراف اور قریبی روٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل نے میڈیا کہ بتایا کہ حکومت پاکستان کے پروٹوکول کے مطابق ہم ہر مرتبہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے بھر پور انتظاما ت کرتے ہیں رہائیشی سہولیات ،لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز اور کھانے پینے کے لیے معقول انتظاما ت کیے جاتے ہیں ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے کئی ایک ممبران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈرسردار جنگ سنگھ نے میڈیا کہ بتایا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے جنت ہے اور ہمیں پاکستان سے بہت پیار ہے ۔ہم جب بھی پاکستان یاترا کے لیے آتے ہیں یہاںپر بہترین مہمان نوازی کی جاتی ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان کے بے حد شکر گزار ہیں۔انہوںنے میڈیا کے ذریے دنیا بھر کے سکھوں کو پیغام دیا کہ سکھ قوم کو چاہیے ایک پلیٹ فارم پر مل بیٹھ کر اپنے تمام تر معلاما ت حل کرنے چاہیں ۔

جتھ کے ہمرا ہ آئے سردار پریتم سنگھ اور سردار گور و میت سنگھ نے گورو دوارہ حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گورو دوارے پہلے سے زیاد حسین ،محفوظ اور آباد ہیں ۔پاکستان میں موجود ہمارے مذہبی عبادت گاہوں کو خوبصورت اور محفوظ بنایا گیا ہے جس پر ہم متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔سکھ یاتری آج حسین ابدال سے بذیعہ سپیشل ٹرین ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر وہ گورو دوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی عبادات و دیگر رسومات ادا کریں گے۔ مرکزی تقریب 16جون کوصبح 8بجے گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ادا کی جائے گی۔سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل کر کے 17جون کو واہگہ ریلوے سٹیشن سے ہمسایہ ملک واپس چلے جائیں گے ۔