ہنگو ،ْ ٹل شیل پٹرول میں آگ بھڑک اٹھنے سے پٹرول پمپ، گاڑیاں اور دوکانیں جل کر خاکستر

ٹی ایم اے عملہ، پولیس اور علاقہ عوام نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ،ْکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:13

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ٹل شیل پٹرول میں آگ بڑھک اٹھی۔پٹرول پمپ، گاڑیاں اور دوکانیں جل کر خاکستر۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹی ایم اے عملہ، پولیس اور علاقہ عوام نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹل شوکت بخاری نے بتایا کہ ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل میں پاراچنار روڈ پر واقع شیل پٹرول پمپ میں ایک پٹرول ٹینکر پٹرول خالی کرتے وقت اچانک ٹینکر میں آگ لگ گئی ،آگ کی شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پٹرول پمپ، پٹرول پمپ میں موجود گاڑیوں اور دو دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جبکہ پٹرول پمپ اوروہاں پر موجود ٹینکر، ایک موٹر کار، ایک سوزوکی اور دو دوکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ ٹی ایم اے عملہ، پولیس اور علاقہ عوام نے آگ بجھانے کے لئے کثیر تعداد میں اپنے گھروں سے نکل پڑے اور آگ بجھانے کے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا تا ہم ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔تحصیل ٹل میں آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کی بہترین سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ پولیس کے جوانوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :