سی پیک میں ریلوے کو اچھا حصہ مل رہا ہے ،انفراسٹرکچر ٹھیک کرینگے ، ٹریک کو بہتر ،ٹرین کی سپیڈ بڑھائیں گے‘محمد جاوید انور
پچھلے چار سالوں میں ریلوے میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں ،تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے
ہفتہ 9 جون 2018 20:16
(جاری ہے)
عید ہو،شب برات ہو،بارش ہو،آندھی ہو،مشکل حالات ہوں یاشر پسند عناصر نے ریلوے کو خراب کرنے یا نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا ہو ان سب سے احسن طریقے سے نمٹنا ہوتا ہے ہم نے مشکل وقت میں اپنی ٹرین کو رُکنے نہیں دیا۔
یہ واحد ادارہ ہے جس کی اپنی پولیس فورس ہے باقی جو بھی ادارے ہیں وہ صوبائی پولیس فورس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ یہ ایک مکمل پولیس فورس ہے۔ جو پٹرولنگ ،اہم تنصیبات کی حفاظت ،مسافروں کو حفاظت سے منزل مقصود تک پہنچانا ،بُرے ارادے والے لوگوں سے مسافروں اور ریلوے کو بچا کر رکھنا ان کا طرہ امتیاز ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں ریلوے کو ایک اچھا حصہ مل رہا ہے جس میں انفراسٹرکچر ٹھیک کریں گے ، ٹریک کو بہتر کریں گے ٹرین کی سپیڈ بڑھائیں گے اس میں ہم سب کو چائنیز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا اور ان کی سیکورٹی کے معاملات کو بھی احسن طریقے سے نبھانا ہو گا ۔ سی پیک کے تحت سب سے پہلے اس اکیڈیمی کی اپ گریڈیشن بھی سب سے اہم منصوبہ ہے ۔ پچھلے چار سالوں میں ریلوے میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ قبل ازیں تقریب میں آئی جی ریلویزڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے پولیس کے 64ویں کورس میں تمام ڈویژنز سے 150پولیس جوان اور 11خواتین پاس آؤٹ ہو رہے ہیں ۔ اب تک تقریبا 10ہزار سے زائد پولیس افسران پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر چکے ہیں ان کورسز کے دوران جوانوں کو جہاں پولیس کے قواعد، ملکی قوانین اور پولیس کے طریقہ کار کی تربیت دی جاتی ہے وہاں اُنہیں جدید اسلحہ کے استعمال اور نظم و ضبط کا پابند بھی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آج سے اس ملک اور اس کے عوام کی حفاظت و خدمت کے لئے اُٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں گے اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ مثالی کارکردگی سے کریں گے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر ،آئی جی ریلویز ڈاکٹر مجیب الرحمن خان ،جنرل منیجر ویلفیئر محمد طاہر ،ڈی جی والٹن سعید خان،ڈی آئی جی شارق جمال ،ڈی آئی جی جواد احمد ڈوگر ،ڈی آئی جی محمد سلیم کے علاوہ ریلوے اور پولیس کے سنیئر افسران نے شرکت کی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں اور خواتین نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔آخر میں سیکرٹری /چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور نے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں کو شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.