امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ، یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ اورسعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

ہفتہ جون 20:16

امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ، یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو امریکی ڈالر،، برطانوی پائونڈ، یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ اورسعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے اور قیمت فروخت118.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قدرمیں50پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.25روپے سے گھٹ کر137.75روپے اور قیمت فروخت139.75روپے سے گھٹ کر139.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.00روپے اور قیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

سعودی ریال کی قدر میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.35روپے سے گھٹ کر31.20روپی اورقیمت فروخت31.65روپے سے گھٹ کر31.50روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.10روپے اور قیمت فروخت32.40روپی پرمستحکم رہی ۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :