بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستا ہوگیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:18

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی، ملکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کوفی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1300ڈالرسے گھٹ کر1288ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتہب 100روپے اور85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت57700روپے سے گھٹ کر57500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت49468روپے سے گھٹ کر49383روپے ہوگئی۔ہفتہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔