میاں افتخار حسین نے حلقہ پی کی65سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ہم بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق سب کی خدمت کریں گے ،سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 9 جون 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے حلقہ پی کی65سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس سلسلے میں انہوں نے کندی تازہ دین پبی میں سرکردہ ساتھیوں، پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور بعد ازاں باب قدیم میں اہم تقریب میں شرکت کی جس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی سرکردہ شخصیات نے اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ،میاں افتخار حسین نے نئے شامل ہونے والوں کو سرخ توپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے سپاہی ہیں اور صرف عوامی مفاد اور انسانیت کی خدمت کے پیش نظر عملی سیاست کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور یہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہم بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق سب کی خدمت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ آج جو شخصیات اے این پی میں شامل ہوئیں اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا کامیابی کے بعد ان سب کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، پارٹی میں شامل ہونے والوں نے بھی میاں افتخار حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کی قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے ہم سب کو مل کر ان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں گزشتہ دور حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کیلئے میاں افتخار حسین کا کوئی ثانی نہیں اور علاقے کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ، بعد ازاں باب جدید میں میاں افتخار حسین نے پارٹی کے دیرینہ ساتھی عنایت اللہ خان اور ان کے خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں واپس آنے کیلئے درخواست کی جس پر عنایت اللہ خان اور ان کے اہل خانہ نے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے میاں افتخار حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ الیکشن مہم کے دوران حلقے میں بھرپور طریقے سے کام جاری رکھیں گے، خان شیر گڑھی میں یوسیز صدور و جنرل سیکرٹریز کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں پر زور دیا کہ وقت کم ہونے کے پیش نظر وہ اپنی سرگرمیاں اور تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں اور رمضان میں بھی انتخابی مہم چلانے پر زور دیا گیا اور اس بات کا فیصلہ ہوا کہ خٹک نامہ میں دن جبکہ باقی جگہوں میں شام کو انتخابی مہم چلائی جائے گی ، تمام یوسیز کی سطح پر بھی مہم چلائی جائے گی تاہم مین آفس پبی میں ہو گا جہاں سے پروگراموں کا ھتمی شیڈول دستیاب ہوگا اور جو یو سی اپنا پروگرام ترتیب دے گی اس کی مین آفس کو رپورٹ پیش کی جائے گی، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ بینرز اور جھنڈوں کا سلسلہ تیز کریں ، اجلاس میں پولنگ ایجنٹس سمیت مردو خواتین کی جلسوں میں بھرپور شرکت کے حوالے سے اہم امور زیر غور ؤئے ، ذیلی تنظیموں کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ یوسی اور تحصیل کی سطح پر تمام ذیلی تنظیموں کو پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور وہ اپنی بھرپور توانیئیاں بروئے کار لائیں گے۔