ْپشاورسمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیااورموسم خوشگوار ہوگیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیااورموسم خوشگوار ہوگیا،ہفتہ کی صبح پشاور میں موسلادھار بارش ہوئی ،بارش اورٹھنڈی ہوائوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،کرک،کوہاٹ ،اورصوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن اور فاٹا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دار بارش کا امکان ہے جس کے ساتھ موسم خوشگوار ہوجائے گا۔محکمہ کے مطابق پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کے روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کازو ر ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا۔