جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا تمام حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان

ہفتہ جون 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا تمام حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ عمران خان کے خلاف 3 حلقوں میں ریٹرننگ افسر کے پاس اعتراض جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی جنرل سیکریٹری عبدالوہاب نے کہاکہ عمران خان کے خلاف قانونی اور انتخابی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا کردار متنازعہ ہے یہی سب سے بڑا اعتراض ہے عمران خان کے خلاف 3 حلقوں ریٹرننگ افسر کے پاس اعتراض جمع کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جمہوری نظام کو مفلوج کررکھا ہے، یہ وہ بنیادی اعتراض ہیں جن پر ہم ریٹرننگ افسر کے پاس درخواست جمع کرائیں گے،جن 5 حلقوں سے عمران خان الیکشن لڑیں گے ہم اسی حلقوں میں ان کا مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ کردار سے عاری شخص کی مہم کیسے چل سکتی ہے، سندھ میں اب تک جاگیردارانہ نظام فیوڈل سسٹم رائج ہے، غریب نمائندوں کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہیں دیے جاتے۔